دنیا
29 فروری ، 2012

شام میں اب تک ساڑھے سات ہزار افراد ہلا ک ہو چکے، اقوا م متحدہ

شام میں اب تک ساڑھے سات ہزار افراد ہلا ک ہو چکے، اقوا م متحدہ

اقوام متحدہ… اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ شام میں تقریباًایک سال سے جاری سکیورٹی فورسز کے منحرف افراد کے خلاف آپریشن میں اب تک تقریباً ساڑھے سات ہزار سے زائد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیاسی امور کے نائب سیکریٹری جنرل لِن پاسکو کا کہنا ہے کہ ایسی مستند خبریں ہیں کہ کئی مرتبہ ایک دن میں شہری ہلاکتیں سو سے بھی زیادہ ہوئی ہیں۔شام میں ہلاکتوں کے متعلق نئے اعداد و شمار اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں سامنے آئے۔ دوسری جانب شامی حکومت نے کہا ہے کہ مسلح گروہوں اور دہشت گردوں سے جھڑپوں میں اب تک سیکوریٹی فورسز کے کم از کم ایک ہزار تین سو پینتالیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :