05 نومبر ، 2024
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان اسپتال پر دوبارہ حملہ کیا گیا جب کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کا محاصرہ جاری ہے اور فلسطینیوں کو وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں ڈرون حملہ کرکے 2 فلسطینی شہید کردیے جب کہ غزہ میں امدادی سرگرمیاں معطل ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مغربی کنارے پر اسرائیلی آباد کاروں کےحملے جاری ہیں جہاں متعدد فلسطینیوں کے گھراورگاڑیاں جلادی گئیں۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے لبنان میں ایک ہی دن میں 16 شہریوں کو شہید اور 90 کو زخمی کردیا۔
اسرائیلی علاقے بنیامن میں چیک پوسٹ پرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین فوجی اہلکار زخمی ہوگئیں۔