پاکستان
29 فروری ، 2012

کندیاں کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 20 گھنٹے بعدقابو پا لیا گیا

لاہور… کندیاں کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ پر 20 گھنٹے بعدقابو پا لیا گیا تاہم لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور سرکنڈے جل کر راکھ ہو گئے۔بیس ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے میانوالی فاریسٹ ڈویڑن کے بلاک 3 میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور فائر برگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ مسلسل کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ سے جلنے والے سرکنڈے، خشک لکڑی اور درختوں کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ نہیں معلوم ہو سکی۔

مزید خبریں :