Time 06 نومبر ، 2024
پاکستان

نوشہرہ میں 8 سالہ بیٹی کے انتقال کی خبر ملتے ہی ماں بھی چل بسی

نوشہرہ میں 8 سالہ بیٹی کے انتقال کی خبر ملتے ہی ماں بھی چل بسی
 اسکول جاتے ہوئے 8 سال کی بچی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دم توڑ گئی، پولیس— فوٹو:فائل

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں ماں بیٹی انتقال کرگئیں۔

پولیس کے مطابق اسکول جاتے ہوئے 8 سال کی بچی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دم توڑ گئی۔

پولیس نے بتایاکہ بچی کی موت کی اطلاع پر والدہ بھی انتقال کر گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماں بیٹی کی موت کی وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

مزید خبریں :