29 فروری ، 2012
پشاور… افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں پاسپورٹ آفس تیمرگرہ کے انچارج پیرخالد شاہ کو ایف آئی اے نے گرفتارکرلیا ہے۔ ایف آئی اے پشاور کے مطابق انچارج پاسپورٹ آفس تیمرگرہ پیرخالد شاہ کو ایف آئی اے کرائم سرکل پشاور نے پاسپورٹ آفس مردان سے گرفتار کیا جسے ایف آئی اے کرائم سرکل پشاور منتقل کردیا گیا۔ ملزم پیرخالد شاہ افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے پشاور کے مطابق ملزم انچارج پاسپورٹ آفس تیمرگرہ پیر خالد شاہ کا افغان باشندوں کے لئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوانے والے گروہ سے بھی تعلق ہے۔ چھ باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے پشاور کے مطابق افغان باشندوں کو جاری کئے گئے پاکستانی پاسپورٹ قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔