کھیل
23 فروری ، 2013

جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان ملائیشیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان ملائیشیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

کراچی … جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں طیب اسلم اور سید علی مجتبیٰ کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے ملائیشیا کو 2-0 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا فائنل کا اعزاز حاصل کرلیا، ان کا مقابلہ روایتی حریف بھارتی ٹیم سے ہوگا۔ بھارت نے ہانگ کانگ کو 2-1 سے زیر کرکے فائنل کیلئے جگہ حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے گرلز سیمی فائنل میں بھارت نے ملائیشیا کو 2-1 سے جبکہ ہانگ کانگ نے جاپان کو 3-0 سے ہرا دیا۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں بھارت کے بوائز اینڈ گرلز ٹیم کو دوسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا، اس سے قبل 2003ء میں اسلام آباد میں ہونے والی چیمپئن شپ کے فائنل بھارت کی بوائز اور گرلز کی ٹیم فائنل میں پہنچی تھی۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیوٴل میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے چوتھے روز ٹورنامنٹس کے مختلف کیٹگریز کے سیمی فائنل میں کھیلے گئے۔ بوائز ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے طیب اسلم اور محمد امیر فرحان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں طیب اسلم نے 10-12، 11-4، 11-8، 5-11 اور 13-11 سے کامیابی حاصل کی۔ سید علی مجتبیٰ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنجے سنگھ کو 11-7، 11-5 اور 11-7 سے زیر کیا جبکہ بھارتی بوائز ٹیم کے کھلاڑیوں مہیش منگوانکر نے یونگ ہو وائی کو اور کشن کمار نے ونگ چی ہم کو شکست دی۔ بھارتی گرلز کھلاڑیوں نے ملائیشیا کے خلاف 2-1 سے جبکہ ہانگ کانگ (چین) نے جاپان کو 3-0 کے مارجن سے شکست دی۔ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کی مختلف کیٹگریز کے فائنلز اتوارکو کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :