09 نومبر ، 2024
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کےتھنک ٹینک سے بازپرس شروع ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آسٹریلیا روانگی سے قبل کپتان کوچ اور چیف سلیکٹرکو طلب کیا، اس میٹنگ میں بھارتی بورڈ سے راجر بنی، جے شاہ اور دیگر اہم عہدیدار شامل تھے جب کہ 6 گھنٹےکی میٹنگ میں بھارتی ٹیم کےتھنک ٹینک پرسوالات کی بوچھاڑ کردی گئی۔
بھارتی ٹیم کےتھنک ٹینک میں کپتان روہت شرما، کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکار شامل تھے، میٹنگ میں گوتم گمبھیر کی کوچنگ کےحوالے سے بھی بات ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم گمبھیر کو راہول ڈریوڈ سے مختلف کوچ قرار دیا گیا جب کہ کپتان، کوچ اور سلیکٹر بھی ایک پیج پر نہیں ہیں، بھارتی ٹیم کے تھنک ٹینک میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ تیسرےٹیسٹ میچ میں جسپریت بمرا کو آرام دینے پر سوالات بھی اٹھائے گئے۔