Time 11 نومبر ، 2024
دنیا

غزہ: اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 2 روز میں 85 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 2 روز میں  85 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بھی غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا/ فوٹو انٹرنیٹ

اسرائیل فورسز کے غزہ میں دو روز کے دوران حملوں میں 85 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ، لبنان اور شام میں حملے کیے جہاں غزہ کے جبالیہ کیمپ پر پیر کے روز کیے جانے والے حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بھی غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جہاں اتوار کو 49 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ دو روز کے دوران اب تک اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 85 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب صیہونی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شمالی حصے کو نشانہ بنایا جہاں المات گاؤں پر حملے میں 23 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اسرائیل حملوں کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر 35 سے زائد شہری شہید ہورہے ہیں۔


مزید خبریں :