Time 11 نومبر ، 2024
کھیل

بھارت کی کھیل میں پھرسیاست، ویزے جاری نہ ہونے سے پاکستان ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے دفاع سے محروم

بھارت کی کھیل میں پھرسیاست، ویزے جاری نہ ہونے سے پاکستان ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے دفاع سے محروم
ایشیا یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ بھارت کے شہر دہلی میں شروع ہوگئی، پاکستان نے اس چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا۔ 

پاکستان اسکرائیبل ٹیم کے بیشتر اور اہم کھلاڑیوں کو بھارت کاا ویزا نہیں مل سکا جس کے باعث پاکستان ٹیم ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہوگئی۔

بھارت نے ورلڈ یوتھ چیمپئن علی سلمان کو بھی ویزا جاری نہیں کیا، پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ 20 کھلاڑیوں میں سے صرف 6 کھلاڑیوں کو ویزے دیے گئے وہ بھی ایونٹ شروع ہونے سے ایک روز قبل ویزے دیے گئے۔

ایشیا یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ بھارت کے شہر دہلی میں شروع ہوگئی، پاکستان نے اس چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا، پاکستان نے 2022 میں ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیتی تھی۔

پاکستان یوتھ اسکریبل کے ڈائریکٹر طارق پرویز نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستانی پلیئرز نے ایونٹ سے دو ماہ قبل ویزوں کیلئے درخواست دی، انڈین ہائی کمیشن نے جان بوجھ کر ویزے دینےمیں تاخیرکی،  پاکستان نے 20 کھلاڑی اور  5  آفیشلزکے ویزے اپلائی کیے تھے، صرف 6 کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک روز قبل ویزے جاری کیے گئے۔

طارق پرویز کا کہنا تھا کچھ آفیشلز اور کھلاڑیوں کی فیملیز کو بھی ویزے دے دیے لیکن پاکستان ٹیم کے جو اہم کھلاڑی تھے انہیں ویزے نہیں دیے گئے ورلڈ یوتھ چیمپئن علی سلمان کو ویزا نہیں دیا گیا بلالا ارشد کو بھی ویزا جاری نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :