پاکستان
29 فروری ، 2012

گلگت میں کشیدگی، غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ

گلگت میں کشیدگی، غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ

گلگت… کوہستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونیوالے16افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ،گلگت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کرفیو نافذ کردیاگیا ہے جبکہ واقعہ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ روز کے سانحے کے بعد گلگت اور ہنزہ نگر میں کشیدگی ہے ،گلگت میں دوپہر بارہ بجے سے کرفیو نافذ کردیاگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرگلگت اسپتال میں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیاگیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 11 کی شناخت ہوگئی ہے جن میں 3کا تعلق استور ،ایک کا پاراچنار،ایک کا گلگت کے علاقے شروٹ اور6کا تعلق ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے ہے ،شناخت ہونے والے جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ امامیہ جامع مسجد میں ادا کی جائیگی ، جس کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیا جائیگا۔ دوسری طرف سانحہ کوہستان کے خلاف اسکردو میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نیچوک یادگار شہدا پر احتجاج کیا،شہر میں تمام تعلیمی و سرکاری ادارے بند ہیں اور ٹرانسپورٹ غائب ہے،،استور میں واقعے کیخلاف ہڑتال کی جارہی ہے ،،مرکزی بازار میں واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کیا۔

مزید خبریں :