Time 13 نومبر ، 2024
پاکستان

سوات انجینئرنگ یونیورسٹی سے پی ٹی آئی کارکنوں و عمائدین نے سامان کی منتقلی رکوا دی

سوات انجینئرنگ یونیورسٹی سے پی ٹی آئی کارکنوں و عمائدین نے سامان کی منتقلی رکوا دی
یونیورسٹی پروجیکٹ کا دورانیہ ختم ہو گیا ہے، یونیورسٹی ختم نہیں کی جائے گی: ڈپٹی کمشنر— فوٹو: اسکرین گریب

سوات انجینئرنگ یونیورسٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور علاقہ عمائدین نے سامان کی منتقلی رکوا دی۔

ہائیر ایجوکیشن اورسیکرٹریٹ پشاور کے عملے نے یونیورسٹی کا سامان اکٹھاکیا جس میں  کمپیوٹر اسکرین، کرسیاں، میز، صوفے اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

سامان کو پشاور منتقل کیا جا رہا تھا کہ مقامی افراد نے مداخلت کی اور سامان کی منتقلی رکوا دی۔

علاقہ عمائدین کا کہنا تھاکہ سامان سوات انجینئرنگ یونیورسٹی کا ہے، یہاں ہی رہے گا جبکہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ یونیورسٹی پروجیکٹ کا دورانیہ ختم ہو گیا ہے، یونیورسٹی ختم نہیں کی جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا کہناتھاکہ یونیورسٹی میں ایک پروجیکٹ سے اضافی سامان منتقل کیا جارہا تھا، پروجیکٹ اسکوپ کم ہوگیا تھا اس لیے اضافی سامان منتقل کیا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے ملازمین بھی 96 سے کم کر کے 3 کردیے ہیں۔

مزید خبریں :