کھیل
24 فروری ، 2013

سنچورین ٹیسٹ:پاکستان کو اننگز سے شکست،جنوبی افریقہ کاکلین سوئپ

سنچورین ٹیسٹ:پاکستان کو اننگز سے شکست،جنوبی افریقہ کاکلین سوئپ

سنچورین،پریٹوریا…جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 18رنز سے ہراکرپاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-0سے وائٹ واش شکست سے بھی دوچار کردیا ہے،پروٹیز نے پاکستان ٹیم کو اس بدترین شکست سے دوچار کرنے میں صرف تین دن کا وقت لیا اور گرین شرٹس کو ٹیسٹ سیریز میں بے نیل و مرام گھرواپس بھیجنے کا انتظام کردیا۔واضح رہے کہ جب کل اسمتھ الیون نے پاکستان کو فالوآن سے دوچار کیا تھا تو اس وقت پاکستان کو شکست سے بچنے کے لیے 251رنز درکار تھے تاہم پاکستانی ٹیم اتوار کے دن میچ ختم ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل 78اوورز میں صرف 235رنز بناکر ڈھیر ہوگئی،صرف عمران فرحت 43،وکٹ کیپر سرفراز 40اور سعید اجمل 31کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام رہا،پروٹیز کی جانب سے پاکستان کی دوسری اننگز میں ڈیل اسٹین نے چار جبکہ ایبٹ اور کلینویلڈیٹ نے دو دو اور پیٹرسن نے ایک وکٹ حاصل کی،پاکستان کی شکست میں یوں تو کم وبیش ہر افریقی کھلاڑی نے کچھ نہ کچھ حصہ ڈالا تاہم ڈیبیو کرنے والے کائیل ایبٹ نے مرکزی کردار ادا اور پہلی اننگز میں سات اور دوسری اننگز میں دو وکٹیں اپنے نام کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔جبکہ اسی میچ میں سنچری بنانے والے ابراہم ڈی ویلیئرز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی گردانا گیا۔ادھر افریقی کپتان اسمتھ 50سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے والے کپتان بھی بن گئے ہیں۔یاد رہے کہ پروٹیز نے اپنی پہلی اننگز میں 409رنز بنائے تھے جواب میں پاکستانی ٹیم 156رنز پر آؤٹ ہوکر فالوآن کا شکار ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :