پاکستان
29 فروری ، 2012

میڈیاکونکیل ڈالنے کیلئے قانون ،لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر دیا

میڈیاکونکیل ڈالنے کیلئے قانون ،لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر دیا

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے میڈیا کو نکیل ڈالنے کے لئے وفاقی حکومت کی مجوزہ قانون سازی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگر ایسا کوئی قانون تیار کیا جا رہا ہے تو اس کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت کے روبرو مقامی وکیل علم دین غازی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں آزاد میڈیا حکمرانوں کی کرپشن اور غیر آئینی اقدامات کو عوام کے سامنے لا رہا ہے اب حکومت میڈیا کو پابند کرنے کیلئے قانون سازی کر رہی ہے اس کا مقصد حکمرانوں کی کرپشن اور غیر آئینی اقدامات کو عوام کے سامنے لانے سے روکنا ہے۔ عدالت حکومت کو میڈیا کی آزادی سلب کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی قانون سازی سے باز رہنے کا حکم د ے۔ عدلت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس پر کارروائی 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :