14 نومبر ، 2024
وائلڈ کارڈ پر انٹری کرنے والے پاکستان کے حسن عثمانی نےترکمانستان میں ہونے والے اشک آباد اوپن ٹینس کے انڈر14 کیٹیگری مقابلوں میں سیڈڈ کھلاڑیوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ترکمانستان میں جاری اشک آباد اوپن ٹینس کے انڈر14 کیٹیگری ایونٹ میں پاکستان کے حسن عثمانی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے سب کو حیران کردیا۔
حسن عثمانی کو ایونٹ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری ملی تھی۔
پری کوارٹر فائنل میں حسن نے نمبر سیڈ 8 ترکمانستان کے کریمگلدیز ویلی بیگاو کے خلاف4 ۔ 6 اور 3 ۔6سے کامیابی حاصل کر کے پہلا اپ سیٹ کیا۔
پھر کواٹر فائنل میں حسن عثمانی نے ایک اور اپ سیٹ کیا اور نمبر چار سیڈ ایلے گیلدیو کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ایونٹ کا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا۔