29 فروری ، 2012
پیرس…رضا چوہدری…فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور کو حل کرنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی کی سربراہی میں سیمینار کا انعقادہوا۔سیمینار میں فرانس میں پاکستانی ایمبیسی کے ڈاکٹر اعجاز اورقونصلیٹ چوہدری عمران نے شرکت گی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیئرمین راجہ علی اصغر،چوہدری ممتاز پکھوال،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائز میاں محمد حنیف اور چوہدری ریاض پاپا،ادارہ منہاج القران کے چوہدری محمد اسلم، چوہدری ظفر ککرالی،پاکستان عوامی تحریک کے چوہدری محمد اعظم ، امامیہ ایسوسی ایشن کے ابن حسن شیرازی ،سید اسد رضوی ، میڈیا کونسل کے رائو خلیل سماجی شخصیت چوہدری اﷲدتہ منڈیراورپاکستانی کمیونٹی نے بھاری تعدادمیں شرکت کی۔ سیمینار کی میزبانی پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کی۔چوہدری اﷲدتہ منڈیر نے مطالبہ کیا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے بنائی جانے والی مساجد کیلئے پاکستان سے پیش امام منگوانے کی سہولت فراہم کی جائے ۔چوہدری محمد اسلم نے مطالبہ کیا گمشدہ پاسپورٹ کی صورت میں پولیس رپورٹ کو ختم کیا جائے ۔رائو خلیل نے مطالبہ کیا کہ ایمبیسی میں ایک سیل قائم کیا جائے جو فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو فرانس میں درپیش مسائل کے حل کیلئے فرانس انتظامیہ سے بات چیت کرسکے، شناختی کارڈ بنوانے کی صورت میںدفتر غلطی دور کرنے کیلئے رجوع کرنے والوں سے دوبار فیس نہ لی جائے ،نیز 14اگست کو ایمبیسی کے زیر اہتمام ریلی نکالی جائے۔ اختتام پر میزبان ڈاکٹر ارشادعلی کمبوہ کی طرف سے سیمینار کے شرکا اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔