Time 16 نومبر ، 2024
پاکستان

یورپی یونین اور چین کے سرمایہ کاروں کو اضافی سہولیات فراہم کرتے ہیں: پاکستانی سفیر برائے امریکا

یورپی یونین اور چین کے سرمایہ کاروں کو اضافی سہولیات فراہم کرتے ہیں: پاکستانی سفیر برائے امریکا
امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات ملک کا امیج عالمی سطح پر بلند کرنے کے لیے اقدامات کریں: سفیر رضوان سعید شیخ/ فائل فوٹو

امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر  رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کا جی ایس پی پلس اور  چین کے ساتھ ایف ٹی اے سرمایہ کاروں کے لیے اضافی فوائد فراہم کرتا ہے۔ 

رضوان سعید شیخ نے گریٹر نیویارک چیمبر آف کامرس کے صدر مارک جافی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور نیویارک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مارک جافی نے پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل اور آئی ٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کا جی ایس پی پلس اور  چین کے ساتھ ایف ٹی اے سرمایہ کاروں کے لیے اضافی فوائد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ رضوان سعید شیخ نے نیویارک کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی موجود تھے۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات ملک کا امیج عالمی سطح پر بلند کرنے کے لیے اقدامات کریں، پاکستانی طلبا تعلیمی سرگرمیوں میں سبقت لیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے سے بھی جڑے رہیں۔

مزید خبریں :