16 نومبر ، 2024
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
نئی دہلی موسم سرما میں فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں مسلسل سرفہرست ہے۔
نئی دہلی کی فضا میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 995 ریکارڈ کی گئی جسے انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔
خراب فضائی معیار کے باعث نئی دہلی حکومت نے پرائمری اسکولوں کو اگلے نوٹس تک کلاسز بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ پرائمری اسکول اگلی ہدایات تک آن لائن کلاسز میں منتقل کر دیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ بھارت میں شدید اسموگ نے تاج محل اور دیگر سیاحتی مقامات کو بھی دھندلا دیا ہے۔