Time 16 نومبر ، 2024
پاکستان

وزیر داخلہ کی قلات میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت

وزیر داخلہ کی قلات میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت
لیویز ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ قلات کے علاقے جوہان میں پیش آیا۔ فوٹو فائل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا  اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔

ان کا کہنا تھا شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء ہمارا فخر ہیں،لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ایک خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :