Time 16 نومبر ، 2024
دنیا

جاپان کی شہزادی یوریکو 101 سال کی عمر میں چل بسیں

جاپان کی شہزادی یوریکو 101 سال کی عمر میں چل بسیں
شہزادی یوریکو شاہی خاندان کی سب سے پرانی رکن ہیں، جن کے انتقال کا اعلان امپیریل ہاؤس ہولڈ ایجنسی کیا/ فوٹو اے پی

جاپان کے شاہی خاندان کی سب سے بڑی رکن شہزادی یوریکو 101 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  شہزادی یوریکو شاہی خاندان کی سب سے پرانی رکن ہیں جن کے انتقال کا اعلان امپیریل ہاؤس ہولڈ ایجنسی نے کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی یوریکو کا انتقال  15 نومبر کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک اسپتال میں ہوا تاہم موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

شہزادی یوریکو کی زندگی پر ایک نظر

شہزادی یوریکو 1923 میں پیدا ہوئیں اور ان کی شادی 18 سال کی عمر میں  شہزادہ میکاسا سے ہوئی جو ہیروہیٹو کے چھوٹے بھائی اور موجودہ شہنشاہ ناروہیٹو کے چچا ہیں۔

یوریکو نے 5 بچوں کی پرورش کی اور قدیم نزدیکی مشرقی تاریخ میں شہزادہ میکاسا کی تحقیق کی حمایت کی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے سرکاری فرائض بھی سرانجام دیے اور زچہ و بچہ کی صحت کے فروغ سمیت فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا، ان کے شوہر شہزادہ میکاسا کا انتقال  2016 میں انتقال ہوا، شہزادی کے انتقال کے بعد جاپان کے شاہی خاندان کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

شہزادی فٹنس کا خیال رکھتی تھیں: شاہی خاندان

امپیریل ہاؤس ہولڈ ایجنسی نے بتایا کہ شہزادی یوریکو کو فالج کا دورہ پڑا تھا جبکہ رواں ماہ مارچ میں وہ نمونیا کا شکار بھی رہیں۔

 امپیریل ہاؤس ہولڈ ایجنسی کے مطابق شہزادی کی صحت کے گرنے سے قبل وہ ٹی وی پر روزانہ فٹنس پروگرام دیکھتے ہوئے صبح ورزش سے لطف اندوز ہوتی تھیں۔

اس کے علاوہ شہزادی متعدد اخبارات اور رسالے بھی پڑھتی تھیں جبکہ ٹی وی پر خبریں اور بیس بال کا کھیل دیکھنے کی بھی شوقین تھیں۔

مزید خبریں :