Time 18 جنوری ، 2024
پاکستان

بھارت کےکول پلانٹ سے آنیوالی آلودہ ہوا پاکستان میں اسموگ کا باعث ہے: چینی ماہرین

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چینی ماہرین  نےلاہور  میں اسموگ کے اسباب  سے متعلق  ابتدائی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق بھارت کےکول پلانٹ سے آنے والی آلودہ  ہوا پاکستان میں اسموگ کا باعث ہے۔

 لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کی قیادت میں چینی ماہرین ماحولیات نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی سے ملاقات کی اور  اسموگ پر ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ 

چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ نامیاتی اور غیرنامیاتی ایندھن کا غیر ضروری استعمال، زیادہ نمی، گردوغبار  اور گھروں میں جلنے والی گیس بھی اسموگ کے اسباب میں شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کےکول پلانٹ سے آنے والی مسموم ہوا پاکستان میں اسموگ کا باعث ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب  نے اسموگ کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کیے، بہترین پالیسی اپنائی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسکول بند، فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی اور  ٹریفک میں کمی کے باوجود  اسموگ ہے، جاننا چاہتے ہیں کہ کس عنصرکی وجہ سے اسموگ  مضر صحت  شکل  اختیار کرتی ہے۔

چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اسموگ کا مسئلہ  حل ہونے میں وقت لےگا، چین نے7 سال میں قابو پایا تھا۔

مزید خبریں :