29 فروری ، 2012
لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حکمت عملی ناکافی ہے۔ ساڑھے تین سال میں 95 فیصد پولیس افسروں کو خودتعینات کیا۔ تاہم پولیس افسر وہ نتائج نہ دے سکے جو مقصود تھے جس کے ذمہ دار وہ ہیں۔حافظ آباد کے علاقے سکھیکیمیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھے کام کا کریڈٹ بھی انہیں جاتا ہے اور برے کام کا ڈس کریڈٹ بھی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تھانے اور ڈی ایس پی لیول پرحالات وہ نہیں جو ہونے چاہئیں۔ تھانوں میں رشوت کا بازار گرم ہے پولیس چور کو معصوم اور معصوم کو چور بنا دیتی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کے کونے کونے میں خود جا کر ظلم کا خاتمہ کریں گے۔ اگر ان کا کوئی ساتھی یا پولیس کا افسر ملوث ہوا تو خدا کی قسم کسی کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ حافظ آباد کے چورو، ڈاکوؤ اور بدمعاشو سن لوتمہیں عبرت کا نشان بنا دوں گا۔