Time 17 نومبر ، 2024
پاکستان

کسان اتحاد کا زرعی ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان

کسان اتحاد کا  زرعی ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان
گزشتہ سال گندم کی قیمت نا ملنے پر زراعت کی گروتھ مائنس پر گئی، رواں سال گندم 30 فیصد کم کاشت ہوگی: صدر کسان اتحاد/ فائل فوٹو

ملتان: پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ زرعی ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔

ملتان میں میڈیا کے گفتگو کرتے ہوئےکسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ دسمبر میں ملک بھر کی تمام کسان تنطمیں احتجاج کریں گی مگر ہمارا احتجاج کسی سیاسی پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت معیشت میں بہتری کا واحد ذریعہ ہے لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیحات میں زراعت نہیں ہے۔

خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ رواں برس گندم کی کاشت 30 فی صد تک کم ہونے جا رہی ہے، گزشتہ سال گندم کی قیمت نا ملنے پر زراعت کی گروتھ مائنس پر گئی۔ 


مزید خبریں :