29 فروری ، 2012
لاہور… لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں 22 سالہ مطلقہ خاتون نے دوسری شادی سے دو روز قبل جہیز نہ ملنے پر پھندا لے کر خود کشی کرلی۔22 سالہ رضیہ بی بی تین سالہ بچی کی ماں تھی اور دو سال قبل طلاق کے بعد وہ والدین کے پاس رہتی تھی، والدین نے رضیہ کی دوسری شادی خالہ زاد قاسم سے طے کی دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھے اور تین مارچ کو دونوں کی شادی طے پائی تھی، رضیہ کی نابینا والدہ کا کہنا ہے کہ رضیہ اس سے جہیز میں نیا فرنیچر بنوانے کا تقاضہ کرتی تھی جس پر اسے کہہ دیا تھا کہ شادی کے بعد پیسے آنے پر نیا فرنیچر خریددیں گے لیکن گذشتہ رات اس نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔