پاکستان
29 فروری ، 2012

ایجنسیاں بلوچستان میں حدود میں رہ کرکام کریں،قائمہ کمیٹی برائے دفاع

ایجنسیاں بلوچستان میں حدود میں رہ کرکام کریں،قائمہ کمیٹی برائے دفاع

اسلام آباد… قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع نے آغاز حقوق بلوچستان پیکیج پر موثر عملدرآمد اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ قائمہ کمیٹی کو ڈی جی آئی بی اور سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے بریفنگ دی، سیکریٹری داخلہ نے بتایاکہ مقدمات واپسی کیلئے 6 کمشنرز اور آئی جی پر مشتمل اعلی اختیاراتی کمیٹی قائم ہے، ڈی جی آئی بی نے بتایاکہ بلوچستان میں این جی اوز کی آڑ میں غیرملکی افرادسرگرم ہیں،انکی مانیٹرنگ ہونی چاہیئے، بلوچستان میں آن ریکارڈ غیرملکیوں کی تعداد 643 ہے، ان میں زیادہ تر چینی ہیں، انہوں نے بتایاکہ بلوچستان کے لاپتا افراد میں سے 10 بازیاب ہوچکے ہیں،کمیٹی نے آغاز حقوق بلوچستان پر موثر عملدرآمد کرنے آئی بی اور حکومت بلوچستان میں موثر انٹیلی جنس رابطے قائم کرنے کی بھی ہدایت کی

مزید خبریں :