پاکستان
29 فروری ، 2012

پشاور کے علاقہ دوادزئی کے ایک گھر میں آتشزدگی

پشاور… پشاور کے علاقہ دوادزئی کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم بروقت کارروائی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ داودزئی کی حدود میں میوڑا کے مقام پر پیش آیا۔ آگ گھر کے باورچی خانہ میں لگی۔جس نے فورا ملحقہ کمرے کو بھی اپنی لپیٹ میں لیلیا۔ تاہم ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو رضاکاروں نے ایک خاتون اور تین بچوں کو بھی بحفاظت آگ سے نکالا۔

مزید خبریں :