دنیا
29 فروری ، 2012

مصری حکام نے سیف العدل کی گرفتاری کی تردید کردی، غیر ملکی نیوز ایجنسی

مصری حکام نے سیف العدل کی گرفتاری کی تردید کردی، غیر ملکی نیوز ایجنسی

قاہرہ … غیر ملکی نیوز ایجنسی نے القاعدہ سینئر رہنما سیف العدل کی گرفتاری سے متعلق اپنی خبر کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ قاہرہ ایئرپورٹ سے گرفتار شخص القاعدہ رہنما نہیں ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مصری حکام نے القاعدہ کے اہم رہنما سیف العدل کی گرفتاری سے متعلق خبر کی تردید کردی ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق قاہرہ ایئرپورٹ سے گرفتار شخص انتہا پسند تنظیم کا سابق رکن ہے، القاعدہ رہنما سیف العدل نہیں۔

مزید خبریں :