26 فروری ، 2013
چنئی …پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو8وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔چدم برم اسٹیڈیم چنئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلیا نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 50 رنز کا آسان ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنزپر آج اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، مجموعی اسکور میں صرف 9 رنز کے اصافے کے بعد آسٹریلیا کی پوری ٹیم 241 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 50 رنز کا ہدف ملا۔ موئسز ہینرکس نے ناقابل شکست 81 رنز بنائے۔ ایشوین نے 5 ، جدیجا نے 3 اور ہربھجن نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔مرلی وجے 6 اور وریندر سہواگ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پیٹنسن اور لیون نے ایک ۔ایک وکٹ حاصل کی۔آخری اسکور یہ رہا۔ آسٹریلیا380 اور 241 ، بھارت 572 اور50رنز دو کھلاڑی آؤٹ۔چار ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 2 مارچ سے حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔