29 فروری ، 2012
شاہ کوٹ … تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دو بڑے سیاسی مگرمچھ آصف زرداری اور نوازشریف ہیں ،مغل اعظم نواز شریف نے 3 سال میں 5 ہزار ٹیکس دیا۔ شاہ کوٹ اسٹیڈیم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو نواز اور زرداری سے آزاد کرانا ہے، ان کے مفادات ایک ہیں، ان کی اوپر سے لڑائی ہے اندر سے دونوں بھائی بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے گزشتہ 4 سال میں ساڑھے 8 ہزار ارب روپے کانقصان کیا۔ انہوں نے کہاکہ 20 ویں ترمیم میں دونوں نے مک مکا کیا، میں انہیں چیلنج کرتاہوں کہ وہ تحریک انصاف کونہیں روک سکتے۔ سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ ملک کاسب سے بڑامسئلہ ظلم و ناانصافی، کرپشن اور ٹیکس چوری ہے، تحریک انصاف ملک میں عدل وانصاف کانظام لائے گی۔