03 دسمبر ، 2024
سپریم کورٹ کی جانب سے 16 سے 30 نومبر تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی، زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے کم ہو کر 58 ہزار 487 پر پہنچ گئی ہے۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں 674 مقدمات مزید کم ہوئے ہیں، سپریم کورٹ میں 31 ہزار 458 دیوانی اور 10 ہزار 208 فوجداری اپیلیں زیر التوا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 از خود نوٹسز بھی زیر التوا ہیں جبکہ 2 ہزار 209 سول نظرثانی درخواستیں بھی زیر التوا ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایچ آر سیل کی 136 درخواستیں اور 3 ہزار 251 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔