Time 04 دسمبر ، 2024
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
ایف آئی اے کی جانب سے بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے،فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالت نے آرڈر میں لکھا تھا کہ ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا جائےگا۔ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہی ہیں۔ عدالت سے درخواست ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست کی سماعت کریں گے۔


مزید خبریں :