کھیل
27 فروری ، 2013

ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز3-0 سے جیت لی

ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز3-0 سے جیت لی

سینٹ جارج، گرینیڈا…ویسٹ انڈیز نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے ہراکر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم گرینیڈا میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ اس طرح میزبان ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے 212 رنز کاہدف ملا، جو اس سے 47 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ڈیرن براوو نے ناقابل شکست 72 رنز بنائے۔ زمبابوے کے لیفٹ آرم اسپنر ویراسامی پرماؤل نے 40 رنزکے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :