Time 09 دسمبر ، 2024
دنیا

شمالی غزہ میں جھڑپیں جاری، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی ہوگئے

شمالی غزہ میں جھڑپیں جاری، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی ہوگئے
غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی— فوٹو: اسرائیلی فوج

تل ابیب: شمالی غزہ میں آج ہونے والی جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق جھڑپوں میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حملے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کے جانب سے لبنان میں 4 اور غزہ میں 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 816 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 384 فوجی غزہ میں ہلاک ہوئے۔


مزید خبریں :