01 مارچ ، 2012
پشاور … پشاور کے علاقے ناصر باغ فیصل ٹاؤن میں ایک پولیس مقابلے میں دو رہزن ہلاک ہوگئے ،پولیس کے مطابق دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فیصل ٹاوٴن میں ایک شخص کو لوٹ لیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس رائیڈرز نے ان کا تعاقب کیا۔ مسلح افراد نے پیچھا کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں دو رہزن ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری فیصل ٹاوٴن پہنچی۔اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے خیبرٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے دو پستول برآمد کرلئے اور ان کی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے کرتفتیش شروع کر دی ہے۔