پاکستان
01 مارچ ، 2012

بلوچستان نیشنل پارٹی کا خضدار میں دو کارکنوں کے قتل کیخلاف ہڑتال کا اعلان

خضدار … بلوچستان نیشنل پارٹی نے خضدار میں پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل کیخلاف سہ روزہ سوگ اور نو مارچ کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق بی این پی نے خضدار میں پارٹی کے دو کارکنوں وحید بلوچ اور سلمان بلوچ کے قتل کے خلاف سہ روزہ سوگ اور احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق چار مارچ کو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے، چھ مارچ کو بلوچ خواتین کے احتجاجی مظاہرے ،آٹھ مارچ کو یوم سیاہ اور نو مارچ کو صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔بی این پی خضدار کے دو کارکنوں وحید بلوچ اور سلمان بلوچ کو بدھ کو نامعلوم افراد نے خضدار میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید خبریں :