Time 15 دسمبر ، 2024
پاکستان

کرم میں امن و امان کیلئےگرینڈ جرگہ نویں روز کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا

ضلع کرم میں امن و امان کے لیےگرینڈ امن جرگہ نویں روز کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں ضلعی انتظامیہ و صوبائی حکومت کے نمائندے، فریقین کے عمائدین اور گرینڈ جرگہ ممبران شامل ہیں۔

 راستوں کی بندش سے محصور عوام کے مسائل جرگہ کے فیصلے کی تاخیر کے باعث مزید بڑھ  رہے ہیں۔

سماجی رہنما میر افصل خان نے بتایا کہ  قبائلی جھڑپوں کے باعث آمدورفت کے راستے67 روز  سے بند ہیں، علاج نہ ملنے سے بچوں سمیت مریضوں کی اموات ہو رہی ہیں،  خوراک، پیٹرول اور گیس ختم ہونے سے لوگ شدید پریشان ہیں۔

ادھر ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ خوراک کی کمی پر قابو پانے، اسپتالوں کو ادویات کی فراہمی اور راستے کھولنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔


مزید خبریں :