پاکستان
01 مارچ ، 2012

ژوب: ٹریفک حادثے میں خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

ژوب … ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب آتے ہوئے پک اپ دانہ سرکے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے ڑوب کی طرف آتے ہوئے ڈیرہ روڈ دانہ سر کے مقام پر پک اپ گہری کھائی میں جا گری جس سے پک اپ میں سوار ایک ہی خاندان کے محمد سلیمان محمد آصف دو سالہ بچی سائرہ اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئیں واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشیں کھائی سے نکال کر ہسپتال پہنچا دیں۔

مزید خبریں :