01 مارچ ، 2012
کراچی … چار فروری 2004 کو کراچی کے علاقے کورنگی سے اغوا ہونے والے عدنان کو 8 سال بعد گلگت سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سے آٹھ سال قبل اغواکیے گئے بچے عدنان کو اغوا کاروں نے گلگت میں ایک عورت کو چالیس ہزار روپے میں فروخت کردیا تھا،آٹھ سال بعد والدین کی کوششوں سے بچے کی بازیابی گلگت سے عمل میں آئی ہے،جس کے بعد بچے کو بذریعہ ہوائی جہازاس کے چچا اسلام آباد سے کراچی لیکر پہنچے،جس کے استقبال کے لیے والدین، اہل خانہ،علاقہ مکینوں اور عزیز اقارب کی بڑی تعداد ایرپورٹ پرموجودتھی،کراچی ایرپورٹ پر نہایت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،لیکن بچے کے والدین اور خاندان کے افراد نے خوف زدہ ہونے کے باعث کیمرے کے سامنے بات کرنے سے گریز کیا،خاندانی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ عدنان جب اغوا ہوا تھا تو اس وقت اس کی عمر 3 برس تھی اور اب اس کی عمر 11 برس سے زائد ہوچکی ہے،جبکہ بچے کا نام بھی تبدیل کرکے امانت علی رکھ دیا گیا ہے۔