01 مارچ ، 2012
واشنگٹن … امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے کہاہے کہ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹرشکیل آفریدی کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔امریکی کانگریس کی کمیٹی کو بتاتے ہوئے امریکی سیکریٹری خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ڈاکٹرشکیل آفریدی نے امریکا کو ایبٹ آباد آپریشن سے پہلے اہم معلومات فراہم کی تھی، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرشکیل آفریدی نے پاکستان اور امریکی مفادات کے لیے کام کیا ہے اسے پاکستان کی جانب سے حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔