پاکستان
01 مارچ ، 2012

کراچی : ایمبولینس سے کیمیکل پاوٴڈرکے 8کین برآمد ، 2افراد گرفتار

 کراچی : ایمبولینس سے کیمیکل پاوٴڈرکے 8کین برآمد ، 2افراد گرفتار

کراچی … کراچی میں ٹاور کے قریب سے ایمبولینس میں کیمیکل پاوٴڈر سے بھرے 8 کیمیکل کینز کو منتقل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا،پولیس نے ایمبولینس ڈرائیور سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ کھارادر کی حدود میں ٹاور کے قریب فلاحی ادارے کی ایمبولینس انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ ریسیکو سروسز فراہم کرنے والی ایک ایمبولینس میں غیر قانونی طور پر کیمیکل پاوٴڈر سے بھرے 8 کینز موجود ہیں،جس کے بعد پولیس نے ایمبولینس ڈرائیور حبیب اور اسکے ساتھ موجود ایک اور شخص کو حراست میں لیکر تھانہ کھارادر منتقل کیا،پولیس کے مطابق ملنے والے کیمیکل کینز میں موجود پاوٴڈر کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کروائی جائے گئی،جس کے بعد تعین کیا جائے گا کہ کیمیکل کس چیز کا ہے۔پولیس نے حراست میں لئے گئے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :