Time 20 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار رام کپور نے 42 کلو وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کر دیا

بھارتی اداکار رام کپور  نے 42 کلو وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کر دیا
فوٹو: رام کپور انسٹاگرام

بھارتی ٹیلی ویژن، فلموں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر اپنی بہترین اداکاری کے لیے مشہور اداکار رام کپور نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔ 

اداکار رام کپور نے اپنی حالیہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر مداحوں کے لیے انہیں پہچاننا مشکل ہو گیا۔

رام  تقریباً 3  ماہ سے سوشل میڈیا سے غائب تھے۔اب اچانک انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر سیلفی لیتے نظر آ رہے ہیں۔ 

تصویر میں  وہ انتہائی کمزور نظر آرہے ہیں ، ان کا وزن کافی کم ہوا ہے۔

رام نے تصویر کے کیپشن  میں لکھا کہ ہیلو دوستوں، انسٹاگرام سے دوری کے لیے معذرت، میں اپنے جسم پر کافی محنت کر رہا تھا ۔

51 سالہ اداکار نے اپنی اہلیہ گوتامی کپور کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حیران کن طور پر 42 کلو وزن کم کیا ہے۔

تصاویر سامنے آتے ہی مداح ان کی اس شاندار تبدیلی پر حیرت زدہ رہ گئے۔ 

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ کپورصاحب ، یہ تبدیلی واقعی متاثر کن ہے جبکہ ایک اور مداح نے کہا کہ یہ تبدیلی غیر معمولی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رام کپور نے اپنی جسمانی تبدیلی سے توجہ حاصل کی ہو۔ 

2019 میں، وہ 7 ماہ کے مختصر عرصے میں 30 کلو وزن کم کرنے پر خبروں کی زینت بنے تھے۔ اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ میں دن میں 8 گھنٹے کھاتا ہوں اور 16 گھنٹے کا روزہ رکھتا ہوں۔ میں صبح اور رات کو دو گھنٹے ورزش کرتا ہوں۔

مزید خبریں :