Time 21 دسمبر ، 2024
پاکستان

انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر افسر کو ترقی نہ دینے کا سلیکشن بورڈ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر افسر کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی نہ دینے کا سینٹرل سلیکشن بورڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے درخواست گزار محمد طاہر حسن کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کی آئندہ میٹنگ میں درخواست گزار محمد طاہر حسن کی ترقی کو سول سرونٹس پروموشن رولز کے تحت زیر غور لایا جائے۔ 

عدالت نے کہا کہ بورڈ ایسی انٹیلی جنس رپورٹ کی پرواہ نہ کرے جس میں افسر کو محکمانہ سطح پر اپنے دفاع کا موقع نہ ملا ہو۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ یہ بات حیران کن ہے کہ قابل وزیراعظم لاپرواہی سے ایسا کیسے ہونے دے سکتے ہیں؟ بیوروکریسی کو ثبوت کے بغیر ایسی انٹیلی جنس رپورٹس کے رحم و کرم پر کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟ ان حالات میں وزیراعظم بیوروکریسی سے حکومت کی خدمت کی توقع کیسے رکھتے ہیں؟

مزید خبریں :