دنیا
01 مارچ ، 2012

امریکا میں مساجد کی تعداد میں 74 فی صد اضافہ

امریکا میں مساجد کی تعداد میں 74 فی صد اضافہ

واشنگٹن … امریکا میں پچھلے ایک عشرے میں مساجد کی تعداد میں 74 فی صد اضافہ ہواہے۔ سن دوہزار میں مساجد کی تعداد ایک ہزار 2 سو9 تھی جو سن دوہزار دس میں بڑھ کر 2ہزار ایک سو 6 ہوگئی ہے۔مسلمانوں کی مجموعی تعدادمیں بھی غیرمعمولی اضافہ ہواہے مساجد کی تعداد کے بارے میں یہ انکشاف سروے میں کیا گیا ہے۔امریکی اخبارکے مطابق گیارہ ستمبرکے بعد یہ تاثرقائم ہوا تھا کہ مسلمانوں کوکنارے کردیاگیاہے مگر نئی تحقیق مثبت پہلواجاگر کررہی ہے۔زیادہ ترمساجدشہروں میں قائم کی گئی ہیں مگر مضافات میں بھی ان کی تعداد 16فیصد سے بڑھ کر 28فیصد ہوگئی ہے۔جن لوگوں نے یہ مساجد قائم کی ہیں ان میں سے زیادہ ترکا تعلق جنوبی یشیا،عرب یا افریقی امریکی نثرادکمیونٹی سے ہے۔اندازہ لگایاگیاہے کہ مسجدجانیوالوں کی تعداد26لاکھ ہے۔جبکہ مسلمانوں کی مجموعی تعداد 70لاکھ ہوسکتی ہے۔اس سے پہلے تخمینہ لگایاگیاتھاکہ مسلمانوں کی امریکا میں آبادی محض30لاکھ سے بھی کم تھی۔

مزید خبریں :