دنیا
01 مارچ ، 2012

امریکا میں وال اسٹریٹ پرقبضہ کروتحریک پھرمتحرک

امریکا میں وال اسٹریٹ پرقبضہ کروتحریک پھرمتحرک

نیویارک … امریکا میں وال اسٹریٹ پرقبضہ کروتحریک ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئی ہے۔نیویارک میں تحریک کے کارکنوں نے ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کے ہیڈ آفس اوربینک آف امریکا کے دفتر تک مارچ کیا۔پولیس نے کئی مظاہرین کوحراست میں لے لیا۔ملٹی نیشنل کمپنیوں اوربینکوں کے لالچ کے خلاف کیے گئے منفرد مظاہرے میں دوسو سے زائد افرادشریک ہوئے۔مظاہرین پہلے مارچ کرتے ہوئے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع ایک دواسازکمپنی کے ہیڈکوارٹرکے باہرپہنچے جہاں انھوں نیکمپنی کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ یہاں سے مظاہرین نعرے لگاتے، ناچتے گاتے بینک آف امریکاکے سامنے پہنچے۔اس موقع پر کئی افراد نے علامتی طورپر جعلی نوٹوں سے بھرے بریف کیس اٹھا رکھے تھے اور وہ ایک ہی نعرہ لگارہے تھے بینک آف امریکا ناٹ فارامریکا۔ مظاہرے کے دوران پولیس نے کئی افراد کوحراست میں لے لیاہے۔آکوپائی وال اسٹریٹ کے مطابق واشنگٹن،اٹلانٹا،آسٹن ، پورٹ لینڈاوردیگرشہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

مزید خبریں :