Time 23 دسمبر ، 2024
دنیا

'3 سالہ بچی نے پولیو کے قطرے پیے لیکن اسرائیلی بمباری سے ٹانگیں گنوا بیٹھی‘،غزہ میں بربریت کی داستان

3 سالہ بچی نے پولیو کے قطرے پیے لیکن اسرائیلی بمباری سے ٹانگیں گنوا بیٹھی‘،غزہ میں بربریت کی داستان
غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے/ فوٹو الجزیرہ

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کو شروع ہوئے ایک سال سے زائد وقت گزر چکا ہے  جہاں سے اسرائیلی فوج کی فسلطینی شہریوں اور خاص پر بچوں پر کیے گئے مظالم کی لرزہ خیز داستاتین سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔ 

الجزیرہ کی حال ہی میں شائع رپورٹ میں ایک فلسطینی خاندان کے بارے میں بتایا گیا جو اسرائیلی فوج کی مظالم کا نشانہ بنا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس سال ماہ ستمبر میں 2 بچوں کی ماں غزہ کی ایک خاتون شمیما، 3 سال اور 22 ماہ کی اپنی دونوں بیٹیوں کو ایک کیمپ لیکر گئیں جہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے تھے۔

بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد وہاں سے واپس گھر پہنچنے کے کچھ دیر بعد اسرائیلی طیاروں نے شمیما کے گھر پر بمباری کردی۔ 

3 سالہ بچی نے پولیو کے قطرے پیے لیکن اسرائیلی بمباری سے ٹانگیں گنوا بیٹھی‘،غزہ میں بربریت کی داستان
اسرائیلی بمباری میں ہنان کو زیادہ زخم آئے جب کہ ان کی دونوں ٹانگین بھی بمباری سے ضائع ہوگئیں/ فوٹو: الجزیرہ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شمیما شہید ہوگئیں جب کہ ان کے شوہر اور دونوں بیٹیاں زخمی ہوئیں اور ان میں سے ایک 3 سالہ ہنان کو زیادہ زخم آئے جب کہ اس کی دونوں ٹانگین بھی بمباری سے ضائع ہوگئیں۔ 

الجزیرہ نے لکھا کہ ہنان اب اپنا زیادہ وقت اپنی چھوٹی بہن سے ساتھ گزارتی ہیں اور اکثر سوال کرتی ہیں 'ماں کہاں ہے'، میری ٹانگیں کہاں گئیں؟ 

مزید خبریں :