27 دسمبر ، 2024
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے کہا ہے کہ افغان صوبے پکتیکا میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے میں سویلینز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
اپنے بیان میں مشن نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت کارروائیوں کے دوران شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھنا سکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب افغان نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے کابل یونیورسٹی سے خطاب میں کہا کہ امارت اسلامیہ کسی مسلح گروپ کو افغان سر زمین پر کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
ا نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے مزید کہا کہ بے بنیاد الزامات تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔