Time 27 دسمبر ، 2024
دنیا

برطانیہ میں کرسمس کے روز چاقو کے وار سے دو خواتین ہلاک

برطانیہ میں کرسمس کے روز چاقو کے وار سے دو خواتین ہلاک
چاقو کے وار سے ایک مرد اور ایک لڑکا زخمی بھی ہوئے، چاقو سے وارکے واقعہ میں ایک کتا بھی زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں مرگیا: برطانوی میڈیا۔ 

لندن: برطانیہ کی کاؤنٹی بکنگھم شائر میں کرسمس کے روز چاقو کے وار سے دو خواتین کو ہلاک کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ٹاؤن ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاؤن ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے ایک مرد اور ایک لڑکا شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹاؤن ملٹن کینز میں چاقو سے حملے کے الزام میں 49 سال کے شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چاقو کے وار سے 38 اور 24 سال کی دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں، چاقو سے وارکے واقعہ میں ایک کتا بھی زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں مرگیا۔

مزید خبریں :