Time 31 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں سال 2024 میں 482 افراد مختلف حادثات میں جان سےگئے

کراچی میں سال 2024 میں 482 افراد مختلف حادثات میں جان سےگئے
فوٹو: فائل

کراچی میں سال 2024 میں 482 افراد مختلف حادثات میں جان سے گئے اور 410 زخمی بھی ہوئے۔

کراچی میں 2024 میں  جہاں 100 سے زائد شہری اسٹریٹ کرائمز کے دوران مزاحمت پر قتل ہوئے وہیں ٹریفک حادثات میں بھی بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

ضلع جنوبی میں ٹریفک حادثات کے دوران 44 افراد جان سے گئے اور 82 زخمی ہوئے۔

 ڈسٹرکٹ سٹی میں 10 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ ضلع وسطی میں 52 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بنے اور 54 زخمی ہوئے۔

ضلع شرقی میں بھی بے لگام گاڑیوں نے 51 افراد کو ر وند ڈالا اور 80 زخمی بھی ہوئے۔ ضلع کورنگی میں 70 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 52 زخمی ہوئے۔

سال 2024 میں سب سے زیادہ حادثات ضلع غربی میں ہوئے جہاں 161افراد جان سے گئے اور217 زخمی ہوئے۔ ضلع ملیر میں 130 افراد جان سےگئے اور 122 زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کہتے ہیں کہ جاں بحق افراد میں زیادہ تر موسائیکل سوار شامل ہیں۔

شہر میں ہیوی ٹریفک  کے اوقات کار مختص ہونے کے باجود حادثات ہو رہے ہیں۔ واٹر ٹینکر سے سال2024 کے دوران51 فراد جان سے گئے۔ آئل ٹینکر سے 10، ٹرک سے 71 ، ٹریلر سے 69 ، مسافر بسوں سے 48 افراد جان سے گئے  جب کہ ڈمپرز نے 32 افراد کو کچل ڈالا۔

دوسری جانب شہر میں ٹوٹی سڑکیں اور تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی حادثات کی ایک بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔

مزید خبریں :