05 جنوری ، 2025
سکھر میں مشکوک کار کا تعاقب کرنے والی پولیس موبائل درخت سے ٹکرا گئی۔
جیو نیوز کے مطابق سکھر میں مشکوک کار کا تعاقب کرنے والی پولیس موبائل درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوا جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔