دنیا
01 مارچ ، 2013

افضل گورو کی پھانسی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ہڑتال

افضل گورو کی پھانسی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ہڑتال

سری نگر…افضل گورو کی پھانسی کیخلاف مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھی شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی جارہی ہے۔سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے تمام شہروں اور قصبوں میں تعلیمی ادارے ،بینک ، دکانیں بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے ،انتظامیہ نے بھی ہڑتال کے دوران لوگوں کی عام نقل و حرکت پر پابندی لگادی ہے،مختلف علاقوں میں بھارتی پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات ہے۔ آج ہڑتال کی کال جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے ، افضل گورو کو پھانسی دیئے جانے کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پندرہ سے زائد ہڑتالیں کی جاچکی ہیں۔

مزید خبریں :