پاکستان
01 مارچ ، 2013

پیپلزپارٹی انٹرا پارٹی الیکشن بدنیتی پرمبنی تھے، صفدر عباسی

پیپلزپارٹی انٹرا پارٹی الیکشن بدنیتی پرمبنی تھے، صفدر عباسی

لاہور…پیپلز پارٹی کے رہنما صفدر عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے انٹرا پارٹی الیکشن بدنیتی پر مبنی تھے۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ پارٹی انتخابات کرانے کے تمام ضابطہ اخلاق کو پامال کیا گیا۔ جعلی انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو درخواست کی ہے کہ وہ پارٹی قیادت کو دوبارہ انتخابات کرانے کا پابند کرے۔ صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ پارٹی انتخابات کرانے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی، نا الیکشن کمیشن بنا اور نا ہی حقیقی الیکشن کرایا گیا۔

مزید خبریں :